وزیر اعظم کواس بات کا جواب دینا ہے کہ 22842 کروڑ روپے کا بینک فراڈ کیسے ہوا: کانگریس

   

کانگریس نے گجرات میں اے بی جی شپ یارڈ کے ذریعہ 22842 کروڑ روپے کی مبینہ دھوکہ دہی کے معاملے پر پیر کو مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا اور کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو بتانا چاہئے کہ یہ دھوکہ دہی کیسے ہوئی اور وہ اس پر خاموش کیوں ہیں پارٹی کے ترجمان گورو ولبھ نے دعویٰ کیا کہ حکومت کو پانچ سال پہلے اے بی جی شپ یارڈ کی دھوکہ دہی کا علم ہوا تھا لیکن حکومت نے پانچ سال تک کوئی کارروائی نہیں کی انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ وزیراعظم نے کہا تھا کہ وہ ملکی معیشت کو پانچ ہزار ارب ڈالر کی کر دیں گے لیکن بینکوں سے پانچ ہزار ارب روپے لوٹ لیے گئے اوسطاً بینکوں کو جعلسازی کی وجہ سے روزانہ 195.5 کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے منریگا کا یومیہ خرچ بھی تقریباً یہی ہے یعنی اگر یہ دھوکہ دہی نہ ہوتی تو منریگا میں مزید روزگار میسر ہوتا۔