وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے پھر سے کیا بہار کو خصوصی درجہ دینے کا مطالبہ

,

   

پٹنہ :بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے پیر کو نیتی آیوگ کی رپورٹ پر سوال اٹھاتے ہوئے ایک بار پھر سے بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک کے ہر شخص کی آمدنی کے لحاظ سے بہار پچھڑا ہوا ہے، اسی لئے ہم لوگ مرکزی حکومت سے بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ اب نیتی آیوگ کی رپورٹ آگئی ہے تو اس میں جو آیا ہے وہی تو ہم بول رہے ہیں۔ ہم ترقی کے معاملے میں پیچھے ہیں، اسی لئے بہار کو پسماندہ ریاست کا درجہ ملے گا تو اس کا فائدہ بھی بہار کو ہی ملے گا۔