نئی دہلی: وزیر خارجہ ایس جے شنکر 14 ویں ہندوستان۔یو اے ای مشترکہ کمیشن میٹنگ اور تیسرے ہندوستان۔یو اے ای اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی شریک صدارت متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان کے ساتھ کرنے کے لئے 31 اگست سے 2 ستمبر تک یو اے ای کا دورہ کریں گے ۔ دورہ کے دوران ہونے والی ملاقاتوں میں ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان جامع اسٹراٹیجک پارٹنرشپ کا جائزہ لیا جائے گا۔