وزیر خارجہ ترکی میولوت کو ’’ہلال پاکستان ‘‘ سے نوازا گیا

   

ترکی کے وفد میں ’’ارطغرل غازی ‘‘کے اداکار بمسی بے بھی شامل
اسلام آباد: ترک وزیر خارجہ میولوت کاوسگولو 20 رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے ۔ ان کے ساتھ ترکی کے مشہور ترین ترک ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ کے کئی اداکار بھی اسلام آباد پہنچے ہیں۔وفد میں ترک وزارت تعلیم، تجارت سمیت دیگر محکموں کے اعلی حکام شامل ہیں۔ علاوہ ازیں سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ میں بمسی بیرک کا کردار ادا کرنے والے نورتین سومیز بھی وفد کا حصہ ہیں۔ڈرامہ دیریلش ارطغرل غازی میں ایرتک بے کا کردار نبھانے والے ایبرک پیکان،پروڈیوسر اوزکان ایما بھی وفد میں شریک ہیں۔