وزیر خارجہ جے شنکر کا /8 نومبر کو دورہ ماسکو

   

نئی دہلی : روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے بعد سے ہندوستان اور روس کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے ۔ وزیر خارجہ ایس جئے شنکر /8 نومبر کو ماسکو میں اپنے ہم منصب سرگئی لاروف کے ساتھ مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔