وزیر خزانہ کی برطرفی سےجرمن حکومت کو خطرہ

   

برلن : جرمن حکومت خطرے میں پڑ گئی ہے، چانسلر اولاف شلز کے وزیر خزانہ کرسچن لِنڈنر کو برطرف کرتے ہی اپوزیشن نے ان سے فوری اعتماد کا ووٹ لینے اور الیکشن کا مطالبہ کر دیا۔ معاشی سمت کے تعین کے حوالے سے جرمن چانسلر اور وزیر خزانہ میں کئی ہفتوں سے تنازعہ چل رہا تھا۔گزشتہ روز چانسلر نے وزیر خزانہ کو برطرف کیا تو تین جماعتی اتحاد ٹوٹ گیا، جس کا فائدہ اپوزیشن جماعت کنزرویٹو نے اٹھایا۔اپوزیشن جماعت نے جرمن چانسلر سے فوری اعتماد کا ووٹ لینے اور جرمنی میں انتخابات کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔
سڈنی میں طیارہ کی ہنگامی لینڈنگ ، رن وے شعلہ پوش
ویلنگٹن: سڈنی، آسٹریلیا سے اڑان بھرنے والا ایک مسافر طیارہ جمعہ کو انجن میں خرابی کا شکار ہوا اور اسے محفوظ ہنگامی لینڈنگ کرنے سے پہلے فضاء میں کئی چکر لگانے پڑنے۔ قنطاس ایئر لائنز نے یہ معلومات دیں۔ بیان میں کہا کہ رن وے کے ایک طرف کی گھاس میں اسی وقت آگ لگ گئی۔آگ پر قابو پالیا گیا ہے لیکن پروازوں میں تاخیر کا امکان ہے ۔ قنطاس ایئر لائن نے یہ نہیں بتایا کہ برسبین جانے والے جڑواں جیٹ بوئنگ 737-800 پر کتنے مسافر سوار تھے جب اس کا انجن زوردار دھماکے سے فیل ہو گیا۔. اس واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے۔