وزیر داخلہ امیت شاہ کا آئندہ ماہ دورۂ حضور آباد

   

حیدرآباد۔13 ۔اگست (سیاست نیوز) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ توقع ہے کہ 17 ستمبر کو حضورآباد کا دورہ کریں گے اور بی جے پی کی حیدرآباد کی آزادی تقریب میں شرکت کریں گے ۔ امیت شاہ نے کل سری سیلم مندر کے درشن کئے اور حیدرآباد ایرپورٹ پر مختصر توقف کیا ۔ بی جے پی تلنگانہ قائدین نے امیت شاہ سے ملاقات کی اور حضور آباد اسمبلی حلقہ کی اہمیت کے پیش نظر دورہ کی درخواست کی ۔ بتایا جاتا ہے کہ امیت شاہ نے ستمبر میں دورہ کا وعدہ کیا ۔ اگر الیکشن کمیشن ضمنی چناؤ کا اعلامیہ جاری کرتا ہے تو امیت شاہ کے دورہ کی اہمیت میں اضافہ ہوجائے گا ۔ بی جے پی قائدین کو امید ہے کہ انتخابی مہم کے دوران امیت شاہ کا پروگرام رہے گا ۔ ناگرجنا ساگر ضمنی چناؤ میں بی جے پی قومی قائدین نے شرکت نہیں کی تھی لیکن حضور آباد میں شرکت کا امکان ہے۔