وزیر داخلہ محمد محمود علی کے ہاتھوں ایچ ڈی ایف سی شاخ کا افتتاح

   

حیدرآباد : وزیر داخلہ تلنگانہ مسٹرمحمد محمود علی نے ایچ ڈی ایف سی شاخ کا افتتاح انجام دیا ۔ سلطان العلوم روڈ پر واقع اس نئی برانچ کے افتتاح کے بعد محمود علی نے کہا کہ 1994ء میں اس ادارے نے اپنے کاروبار کا آغاز کیا تھا اور آج اس ادارے کے ہزاروں کی تعداد میں شاخیں پائی جاتی ہیں ۔ محمود علی نے کہا کہ بہترین عوامی خدمات ہی بینک کی ترقی کا راز ہے اور عوامی ضروریات کے لحاظ سے خدمات انجام دیتے ہوئے ایچ ڈی ایف سی نے اپنی نمایاں شناخت بنائی ہے ۔ اس موقع پر سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی کے چیرمین ایم ڈی ولی اللہ ، سکریٹری ظفر جاوید ، کارتکیہ گروپ آف انڈسٹریز سی ایم ڈی بھگاوتی بالاپور و دیگر شریک تھے ۔