ایک ویڈیو آن لائین پر دیکھا جارہا ہے جس میں مدھیہ پردیش کے وزیر اسپورٹس جیتو پٹواری کو اندور میں ٹریفک جام میں پھنس جانے پر خود ٹریفک کے بہاؤ کو آسان بنانے میں مدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ منگل کا واقعہ ہے جس میں 44 سالہ پٹواری اور بعض دیگر افراد کو ویڈیو میں ٹریفک کو ہدایات دیتے دیکھا گیا ہے۔ یہ ٹریفک جام ایسے مقام پر ہوگیا تھا جہاں ٹریفک لائٹس کام نہیں کررہے تھے۔