وسطی افریقی ملک گابون کی فوج کا اقتدار پر قبضہ کا دعوی

   

لیبرویل: وسطی افریقی ملک گابون کی فوج نے ملک سرحدیں اگلے نوٹس تک بند کر دی ہیں۔ اے ایف پی نے چہارشنبہ کے روز فوج کے حوالے سے اطلاع دی۔ اس سے قبل گابون کے صدر علی بونگو اونڈیمبا 64.2 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے بعد تیسری بار ملک کے سربراہ کے طور پر منتخب ہوئے ۔ اس کے بعد ملک کی فوج نے ٹیلیویژن پر بیان جاری کرکے انتخابات کے نتائج کو منسوخ کرنے اور ملک کے تمام اداروں کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا۔ گابون کے دارالحکومت لیبرویلے میں فائرنگ کی بھی اطلاع ملی ہے ۔