وسط مدتی انتخابات کے نتائج کو قبول نہ کرنے سے افراتفری پیدا ہوگی: بائیڈن

   

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے خبردار کیا ہے کہ جو امیدوار اگلے ہفتے ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں شکست قبول نہیں کرے گا وہ ملک کو ‘افراتفری کی راہ’ پر لے جائے گا۔ بائیڈن نے ہم وطنوں پر بھی زور دیا کہ وہ 8 نومبر کے انتخابات میں “سیاسی تشدد” کے خلاف متحد ہو کر احتجاج کریں۔زیادہ تر پیش گوئیوں کے مطابق ایوان نمائندگان میں ریپبلکن پارٹی کی جیت کا امکان ہے جب کہ سینیٹ کسی بھی طرح سے جا سکتی ہے ۔ڈیموکریٹ رہنما نے کہا کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے حامی “سازش اور بددیانتی” کو فروغ دے رہے ہیں۔ ریپبلکن پارٹی نے بائیڈن پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ( بائیڈن) ’’تقسیم اور انحراف کے خواہاں ہیں۔