وسیم اکرم کی موت کی افواہیں بے بنیاد: شنیرا اکرم

   

اسلام آباد ۔6؍جولائی ( ایجنسیز )پاکستانی کرکٹ لیجنڈ وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان جعلی خبروں اور مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ ویڈیوز کی سختی سے تردید کر دی ہے جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ وسیم اکرم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں۔یہ افواہیں جعلی ویڈیوز اور سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعہ پھیلائی گئیں جس کے بعد مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔افواہوں کا جواب دیتے ہوئے شنیرا اکرم نے سوشل میڈیا پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی جس میں وسیم اکرم جم میں ورزش کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔