وشاکھاپٹنم ریلوے اسٹیشن میں ٹرین میں آگ لگ گئی

   

حیدرآباد4 اگسٹ ( ایجنسیز ) اے پی وشاکھاپٹنم ریلوے اسٹیشن میں پارک ٹرین میں آگ لگ گئی۔ تروملا ایکسپریس کے اے سی ڈبوں میں آگ لگ گئی۔ اس حادثہ میں بی 6،بی 7اوراے سی ایم 1بوگیاں جل کر مکمل خاکسترہوگئیں۔ اس وقت ٹرین میں کوئی مسافر نہیں تھا جس سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔ریلوے عملہ نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا یا۔ اس واقعہ سے ریلوے اسٹیشن کے اطراف دھواں دیکھا گیا ۔ حکام نے ابتدائی تصدیق کی کہ حادثہ بی 7 بوگی کے بیت الخلامیں شارٹ سرکٹ سے پیش آیا جس کے نتیجہ میں بی 7بوگی مکمل خاکستر ہوگئی جبکہ بی 6اورایم 1بوگیاں جزوی جل گئیں۔وزیر داخلہ انیتا نے اس واقعہ کے بارے میں ڈی آر ایم سے فون پر تفصیلات حاصل کیں۔وشاکھا جوائنٹ کمشنرپولیس فقیرپانے کہا کہ اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ آج صبح 10 بجے لگی۔ انہوں نے کہا کہ فوری طور پر ریلوے عملہ اور پولیس کو الرٹ کر دیا گیا۔ فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں نے آگ پر قابو پالیا۔ حکام حادثہ کی وجوہات کا پتہ چلانے مزید تحقیقات میں مصروف ہیں۔