وقارآباد نرسنگ طالبہ کے قتل کا معاملہ حل، قاتل بہنوئی کی نشاندہی، پولیس تحقیقات میں ثابت

   

حیدرآباد ۔ 14 جون ۔ ( سیاست نیوز) وقارآباد کی نرسنگ طالبہ کے قتل کا معاملہ حل کرلیا گیا ہے اور پولیس نے بالآخر قاتل کی نشاندہی کرتے ہوئے انھیں گرفتار کرلیا جیسا کہ سریشا کے بہنوئی پر شبہ ظاہر کیا جاتا تھا ۔ پولیس کی تحقیقات میں سریشا کا بہنوئی انیل ہی قاتل نکلا ۔ اس نے اس کے ساتھی کے ہمراہ اپنی سالی کابہیمانہ قتل کیا تھا ۔ نرسنگ طالبہ سریشا کے دردناک قتل کے معاملہ نے ریاست بھر میں سنسنی پیدا کردی تھی ۔ سریشا کا قتل کرنے کے بعد اُس کی آنکھوں کو باہر نکال دیا گیا تھا ۔ پولیس وقارآباد نے اس کیس کو حل کرنے میں کافی مشقت اُٹھائی ۔ نرسنگ طالبہ کے قتل میں شبہ کی بنیاد پر پولیس نے مقتولہ کے بہنوئی انیل کو حراست میں لیا تھا اور اس سے پوچھ تاچھ کی گئی لیکن انیل نے سریشا کے قتل سے لاتعلقی کا اظہار کیا اور اپنے جرم کو قبول نہیں کیا تھا اور پولیس پر قاتلوں کی تلاش اور نشاندہی کیلئے دباؤ مسلسل بڑھتا جارہا تھا ۔ پولیس نے اس سنسنی خیز قتل میں ملوث قاتلوں کی نشاندہی کیلئے اپنے منصوبہ کو بدلہ اور شبہ کی بنیاد پر حراست میں لئے گئے سریشا کے بہنوئی انیل کو چھوڑ دیا اور اس پر نظر رکھا ۔ پولیس انیل کے کال ڈاٹا کا باریکی سے معائنہ کیا اور کال ڈاٹا کی بنیاد پر انیل کے ساتھی کو حراست میں لیکر اس سے پوچھ تاچھ کی جس نے جرم کو قبول کرلیا ۔ پولیس کے مطابق انیل ہی اصل ملزم ہے اور پولیس نے انیل اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا ۔ ع