وقار آباد کے جنگلاتی علاقہ سے ایک شخص کی نعش برآمد

   

حیدرآباد: وقار آباد کے قریب جنگلاتی علاقہ سے پولیس نے ایک شخص کی نعش کو برآمد کرلیا ہے جو جنگلاتی علاقہ میں پائی گئی ۔ پولیس نے اطلاع کے ساتھ ہی مقام واردات پہنچ کر معائنہ کیا اور ابتدائی تحقیقات کے بعد اس نعش کی شناخت کرلی اور بتایا کہ سریش مریانی نامی شخص کی نعش کو برآمد کیا گیا ۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے آدھار کارڈ اور پیان کارڈ برآمد کیا جس کی مدد سے اس شخص کی شناخت ہوئی جو نیپال کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ تاہم پولیس اس بات کا پتہ چلانے میں مصروف ہے کہ آیا اس کا قتل کیا گیا ہے یا پھر یہ فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا