وقت کو قیمتی بنانے کا طریقہ

   

مرتبہ: عائشہ بتول مرسلہ : سلمہ محمد
وقت کو قیمتی بنانے کے بہت سے طریقے ہیں۔
۱۔ حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: سورہ اخلاص تہائی قرآن کے برابر ثواب رکھتی ہے۔
۲۔ سورہ فاتحہ کے بارے میں حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: میں تمہیں ایک ایسی سورت سکھاؤں گاجو قرآن میں سب سے زیادہ عظمت والی سورت ہے پھر آپ ﷺ نے سورہ فاتحہ کی تلاوت کی اور فرمایا یہ سبع مثانی اور قرآن عظیم ہے جو مجھے عطا کیا گیا ہے۔
۳۔ حضور ﷺ نے فرمایا: دو کلمے جو زبان پر ہلکے، میزان پر بھاری ہیں اور رحمن کو بہت پسند ہیں۔ سُبْحَانَ اللّهِ وَ بِحَمْدِهٖ سُبْحَانَ اللّهِ الْعَظِيْمِ o (بخاری و مسلم)
۴۔ جو شخص دن میں سو مرتبہ سُبْحَانَ اللّهِ وَ بِحَمْدِهٖ پڑھے گا اُس کے گناہ مٹادیئے جائیں گے چاہے وہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں۔ (متفق علیہ)
۵۔ حضور ﷺپر بیس مرتبہ درود پڑھنے سے اللہ تعالیٰ اس پر دو سو مرتبہ رحمتیں بھیجتا ہے۔
۶۔ استغفار و مغفرت جنت میں داخلے کا سبب ہے۔ بلاؤں کو دور کرنے اور معاملات میں آسانی مال اور اولاد کے ذریعے اللہ کی مدد کا سبب بناتا ہے۔
۷۔ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّهُ وَحْدَهٗ لَا شَرِيكَ لَهٗ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ . جو شخص یہ دعا دس مرتبہ پڑھے گا اس کا ثواب ایسا ہے جیسے کوئی حضرت اسماعیل ؑکی اولاد میں سے چار افراد کو غلامی سے آزاد کرادے۔ (متفق علیہ)
۸۔ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ کے بارے حضرت ابو موسیٰ اشعریؓ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: کیا میں تمہیں جنت کے ایک خزانے کی جانب رہنمائی نہ کردوں تو میں نے عرض کیا کیوں نہیں یارسول اللہ ﷺ آپ نے فرمایا: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ. (متفق علیه)
9۔ اپنے وقت کو قیمتی بنانے کا یہ بھی طریقہ ہے کہ امر بالمعروف کریں راستے سے تکلیف دہ چیز کو ہٹادیں جو اللہ تعالیٰ کی رضا کا باعث بن کر گناہوں کو مٹادے گا۔ نیکیاں نامہ اعمال میں جمع ہوجائیں گی۔