ولیعہد کو ویکسین اندازی کے بعد رجسٹریشن میں اضافہ

   

مکہ مکرمہ : وزیر صحت ڈاکٹرتوفیق الربیعہ کا کہنا ہے کہ ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے کورونا ویکسین کا انجیکشن لگانے کے بعد ویکسین لینے والوں میں یک دم اضافہ ہوگیا ہے۔ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے بتایا کہ ولی عہد محمد بن سلمان کے کورونا انجیکشن لینے کی خبرنشر ہوتے ہی وزارت کی ایپ ’صحتی‘ پر کورونا ویکسین لینے کے لیے رجسٹریشن کرانے والوں کی تعداد میں 5 گنا اضافہ ہو گیا ہے۔واضح رہے ولیعہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی شب کورونا ویکسین کا پہلا انجیکشن لیا جس کی خبر تمام ذرائع ابلاغ نے نشر کی جس کے بعد اچانک وزارت کی ویب سائٹ پر لوگوں نے بڑی تعداد میں خود کو رجسٹرکرانا شروع کر دیا۔اس حوالے سے سعودی ٹی وی ’الاخباریہ‘ کی جانب سے بھی سروے میں کہا گیا ہے کہ ویکسین لگوانے والوں کی تعداد میں بھی اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا۔ جدہ سینٹر میں ایک ایشیائی باشندے نے ٹی وی کے نمائندے سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ’ولیعہدکو ویکسین لگانے کی ویڈیو دیکھ کرمیرے دل سے تمام خدشات ختم ہو گئے اب مجھے کسی قسم کا خوف نہیں رہا۔‘یاد رہے سعودی عرب میں کورونا وائرس کے حوالے سے فائزر بائیونٹک ویکسین مملکت کیلیے منظور کی ہے جس کی ویکسینیشن کے عمل کا آغاز سب سے پہلے ریاض سے کیا گیا۔ بعد ازاں جدہ میں بھی سینٹر کھولے گئے تیسرا سینٹر الخبر میں کھولا جارہا ہے۔