وندے بھارت ایکسپریس ٹرین سے بھینس ٹکرا گئی

   

حیدرآباد۔/12 مارچ، ( سیاست نیوز) سکندرآباد سے وشاکھاپٹنم جانے والی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو کھمم ضلع میں اسوقت جزوی نقصان پہنچا جب ٹرین سے بھینس ٹکرا گئی۔ یہ واقعہ شام کے وقت پیش آیا اور بھینس کے ٹکرانے سے ٹرین کے سامنے کے حصے اور ڈرائیور کے کوچ کو نقصان پہنچا۔ 25 منٹ تک ٹرین کو روکنا پڑا، اور مرمت کے بعد ٹرین وشاکھاپٹنم روانہ ہوئی۔
فروری2019 میں وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کے آغاز کے بعد سے کئی مقامات پر ٹرین کو حادثات ہوئے ہیں۔ر