ونستھلی پورم میں بدنام زمانہ سارق گرفتار

   

مسروقہ زیورات و دیگر اشیاء ضبط، پنریت سنگھ کا پریس کانفرنس میں انکشاف
حیدرآباد۔/6 ستمبر، ( سیاست نیوز) ونستھلی پورم پولیس نے بدنام زمانہ عادی سارق کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 98 تولہ طلائی زیورات 100گرام چاندی کی اشیاء ، ایک آٹو اور موبائیل فون کو ضبط کرلیا۔ جس کی کل مالیت 6 لاکھ 10 ہزار روپئے بتائی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں ایل بی نگر ڈی سی پی پنریت سنگھ نے بتایا کہ 30 سالہ مراوت گنگیا جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور لال دروازہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے۔ یہ عادی سارق اپنے آٹو میں چمپا پیٹ، کرمن گھاٹ، میر پیٹ اور ونسھتلی پورم کے علاقوں میں گشت کرتا تھا۔ ان علاقوں میں یہ سارق تنہا خواتین کو نشانہ بناتا تھا اور ایسی خواتین پر نظر رکھتا تھا جو سیندھی کمپاونڈ سے نکلتی تھی۔ ایسی خواتین کو سواری کے نام پر اپنی گاڑی میں بٹھالیا کرتا تھا اور سنسان مقامات پر لے جاکر انہیں ڈرایا دھمکایا کرتا اور توجہ ہٹا کر ان کے زیورات کا سرقہ کرتا تھا۔ 24 اگسٹ کو اس نے شکایت گذار خاتون ایم للیتا کو آٹو میں بٹھالیا خاتون کاروان جانا چاہتی تھی ۔ یہ خاتون آٹو سے اُتر گئی اور بس کے انتظار میں تھی اور یہ خاتون چمپا پیٹ سے آئی ایس سدن جانا چاہتی تھی ۔ لیکن آٹو انجا پور ولیج کی جانب روانہ ہونے لگا۔ آٹو ڈرائیور نے جو بدنام زمانہ عادی سارق گنگیا نے سیندھی کے کمپاونڈ کے قریب آٹو روک لیا اور سیندھی اور سموسہ خریدا اور اس نے خاتون کو بھی نوش کرنے کے لئے کہا جس کے بعد خاتون غشی کے عالم میں چلی گئی جس کا فائدہ اٹھاکر سارق آٹو ڈرائیور نے خاتون کے گلے سے طلائی زیورات اور نقد رقم کو چھین لیا۔