ونود کمار وائس چیرمین تلنگانہ اسٹیٹ پلاننگ کمیشن مقرر

   

حیدرآباد /16 اگست ( پی ٹی آئی ) حکومت تلنگانہ نے جمعہ کو سابق پارٹی ایم پی بی ونود کمار کو اسٹیٹ پلاننگ کمیشن کا نائب صدرنشین مقرر کیا ۔ ایک سرکاری بیان میں بتایا گیا کہ کمیشن کے چیرمین اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اس تقرر سے متعلق فائل پر دستخط کردئے ہیں ۔ ونود کمار کو تمام محکمہ جات کی تجاویز کا جائزہ لینے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔