احمدآباد میں ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ونڈے انٹرنیشنل کی تصویر۔ روہت شرما کی کپتانی میں میزبانوں نے ویسٹ انڈیز کو 3-0 سے شکست دی۔ روہت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ اور ٹیم انڈیا نے 265 اسکور کئے۔ سب سے زیاہ 80 رنز چوتھے نمبر پر شریاس ایئر نے بنائے جبکہ پانچویں نمبر پر وکٹ کیپر بیاٹر ریشبھ پنٹ بھی ہاف سنچری (56) اسکور کی۔ روہت 13 اور ویراٹ کوہلی 0 پر آؤٹ ہوگئے۔ ایک مرحلہ پر انڈیا کا اسکور 42/3 ہوگیا تھا لیکن شریاس اور پنت نے 110 رنز کی پارٹنرشپ کے ذریعہ ٹیم کو 50 اوورس میں 265/10 تک پہنچنے میں مدد کی۔ جواب میں مہمان ٹیم پھر ایک اندرون 200 آل آؤٹ ہوئی۔ مڈل آرڈر بیاٹر اور کیپٹن نکولس پورن نے 34 رنز بنائے جبکہ نویں نمبر پر اوڈین اسمتھ نے 36 کا ٹاپ اسکور کیا۔ شریاس کو میچ ایوارڈ اور پرسدھ کرشنا کو پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچ کی ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز 16 فروری سے کولکاتا میں کھیلی جائے گی۔