ونیزویلا کو طاقتور ملک بنانے مادورو کا عزم

   

میکسیکوسٹی، 21 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ونیزویلا کے صدر نکولس مادورو نے ملک میں موجودہ سیاسی بحران کے باوجود اسے طاقتور ملک بنانے کا وعدہ کیا ہے ۔مسٹر مادورو نے اپنے پریسکوپ چینل پر کہاکہ خواہ بارش ہو، آندھی طوفان یا بجلی گرے لیکن ونیزویلا اس علاقہ کی اقتصادی طاقت بنے گا۔ صدر نے کہاکہ جنوبی طاقت ایسا نہیں ہونے دینا چاہتی ہے ۔مسٹرمادورو نے کہاکہ وہ لوگ جانتے ہیں کہ ونیزویلا ترقی کی طرف گامزن ہے اور اسے دباناچاہتے ہیں تاکہ وہ لاطینی امریکہ کے سب سے طاقتو ر ممالک میں شامل نہ ہوجائے ۔مسٹر مادورو نے ونیزویلا کی اقتصادی، صنعتی اور تکنیکی آزادی یقینی بنانے کی بات بھی کہی۔جنوبی امریکی ملک ونیزویلا برسوں سے اقتصادی بحران سے نبردآزما ہے ۔ اپوزیشن لیڈر جوان گوائیدو نے خود کے عبوری صدر اعلان کرنے اور امریکہ سمیت کئی ممالک کے ان کی حمایت کرنے کے بعد گزشتہ کچھ ہفتوں میں سیاسی اتھل پتھل کی وجہ سے بحران مزید گہرا ہوگیا ہے ۔