وٹرنری ڈاکٹر عصمت ریزی و قتل، شادنگر پولیس اسٹیشن کے باہر عوام کا احتجاج

,

   

حیدرآباد: شادنگر علاقہ میں وٹرنری ڈاکٹر پرینکا ریڈی کی عصمت ریزی و قتل کے واقعہ کے بعدعوام میں غم و غصہ پایاجارہا ہے۔ شادنگر پولیس اسٹیشن کے باہر مقامی لوگوں نے زبردست احتجاج منظم کیا اور خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

خبررساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق شادنگر پولیس اسٹیشن کے باہر احتجاجی پولیس کے خلاف نعرہ بازی، متاثرہ کو انصاف اور اس کیس کو فاسٹ ٹریک کے ذریعہ چلانے کا مطالبہ کررہے تھے۔واضح رہے کہ جانوروں کی ڈاکٹر پرینکا ریڈی شادنگر علاقہ میں جلی ہوئی حالت میں پائی گئی تھی۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ اس کی عصمت ریزی کے بعد اسے جلادیا گیا ہے۔ پولیس نے اس کیس میں چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔