وڈیرہ طبقہ کی پسماندگی دور کرنے کا مطالبہ، تحصیلداروں سے نمائندگی

   


گمبھی راو پیٹ ، سرسلہ 2 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وڈیر طبقہ میں موجود پسماندگی کو دور کرنے کے مطالبہ پر آج سرسلہ ضلع کے تمام منڈلہ جات جن میں سرسلہ، گمبھی راو پیٹ ، مستاباد، یلاریڈی پیٹ ویرنا پلی، وغیرہ شامل ہیں وڈیر یواجنا ویلفیر سنگم کے اسٹیٹ رکن پی وینکٹیش کی قیادت میں تحصیلدار کوایک تحریری یاداشتیں پیش کی گئی جس میں انکے آٹھ مطالبات پیش کرتے ہوئے انکو حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا، اس موقع پر وڈیر قاید پی وینکٹیش اور نرسمہلونے اخباری نمایندوں کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ تحفظات کے معاملے انھیں بی سی زمرے سے نکال کر ایس ٹی زمرے میں شامل کریں اور ہر ضلع میں وڈیرہ کمیونٹی حال کی تعمیر عمل میں لائی جائے۔ قائدین نے کہا کہ ریاستی صدر کی حکم کے مطابق ریاستی قائدین نے منڈلہ جات کے تحصیلداروں سے ملاقات کرتے ہوئے ان حقوق کے حصول کے لئے مطالبات پیش کئے ہیں وڈیرہ قایدین نے کہا کہ انھیں حکومت بغیر EMD کے 20 فیصد کام مختص کرے ، وڈیرہ مزدوروں کی حادثاتی موت کی صورت میں ان ایکس گریشیاء، ہر ضلع میں وڈیرہ کمیونٹی حال کی تعمیر کی جانی چاہئے۔ اس موقع پر شیواراتری نرسمہلو، سوریہ، ناگراج وغیرہ موجودتھے۔