وکیل کے قاتل کو عمر قید کی سزاء

   

حیدرآباد /27 مارچ ( سیاست نیوز ) ایل بی نگر کی ایک عدالت نے وکیل اودئے کمار قتل کیس میں خاطی کو عمر قید کی سزاء سنائی ہے ۔ رچہ کنڈہ پولیس کی کامیاب حکمت عملی اور بہترین کارروائی کے سبب یہ سزا ممکن ہوپائی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ سال 2016 ء میں ایک اراضی معاملہ میں 25 سالہ لوکیش بابو نامی شخص نے پیشہ سے وکیل اکولہ اوودے کمار پر حملہ کرتے ہوئے اسے ہلاک کردیا تھا ۔ اودے کمار کے والد کی اراضی کو لوکیش بابو نے خریدا تھا ۔ اس بات کا علم وکیل کو نہیں تھا چونکہ لوکیش نے وکیل کے والد سے اراضی خریدی تھی ۔ اسی دوران دونوں میں جھگڑا ہوا تھا اور لوکیش نے قتل کردیا ۔ پولیس نے لوکیش کے ساتھ دینے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی ۔ اس مقدمہ میں ایل بی نگر کی ایک عدالت نے لوکیش کو عمر قید کے ساتھ اس کے ساتھی لنگو ریڈی سمن ریڈی کو ایک سال کی سزا 2 ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا جبکہ دیگر دو کو بری کردیا ۔