وہاری اور پنت کی سنچریاں ، ہندوستان 386/4

   

سڈنی ۔گلابی گیند سے کھیلے جارہے ٹور میچ کی پہلی اننگز کی بھرپائی کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم نے دوسری اننگز میں شاندار بیٹنگ کی اور دوسرے دن کھیل ختم ہونے تک ہنوما وہاری اور رشپھ پنت سے ناقابل تسخیر سنچریاں اسکور کرلی ہیں جبکہ ہندوستان نے 386/4 رنز اسکور کرنے کے علاوہ مقابلے میں مجموعی طور پر 472 رنز کی سبقت حاصل کرلی ہے ۔ ہندوستان ٹیم کا مظاہرہ اس لئے بھی اہم کیونکہ 17ڈ سمبر کو ایڈیلیڈ میں ڈے نائیٹ ٹسٹ ہونے والا ہے جس سے قبل مہمان ٹیم کی کارکردگی تسلی بخش ہے۔ وہاری نے 13 چوکوں کی مدد سے 104رنز اسکور کرلئے ہیں جبکہ پنت نے صرف 73 گیندوں میں 9 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 103 رنز اسکور کرلئے ہیں۔دیگر بیٹسمینوں میں اوپنر مینک اگروال نے 61 رنز اور شبھمن گل نے 65 رنز کی اننگز کھیلی ۔یاد رہے کہ ہندوستان نے پہلی اننگز میں ناقص بیٹنگ کا مظاہرہ کیاتھا اور صرف 194 رنز ہی اسکور کئے تھے جس میں چسپریت بمرا کی نصف سنچری شامل تھی ۔