ویراٹ کوہلی‘ انوشکا شرما کو پہلی اولاد متوقع

,

   

ممبئی۔جی ہاں اپ نے صحیح پڑھا ہے۔ بالی ووڈ کی اداکارہ انوشکاشرما اورہندوستان کرکٹ کے کپتان ویراٹ کوہلی کو ان کی پہلی اولاد متوقع ہے۔

مذکورہ جوڑے نے یہ خوشبری اپنی انسٹاگرام پر شیئر کی ہے او ردونوں 2021جنوری میں اپنی اولاد کے استقبال کی تیاریاں کررہے ہیں۔

انسٹاگرام پر دل کو چھولینے والے کیپشن کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ”اور پھر ہم تین ہوگئے! جنوری2021میں آمد“۔

تصویر میں اپنے ہلکے سے پیٹ کے ساتھ انوشکاشرما دیکھائی دے رہی ہیں وہیں ویراٹ مسکرارہے ہیں۔

پوسٹ کے مطابق اگرسمجھنے کی کوششیں کریں تو ایسا لگ رہا ہے کہ مذکورہ اداکارہ چار ماہ کی حاملہ ہیں۔

تصویر میں سفید اور سیاہ رنگ کے ہلکے لباس میں انوشکاشرما اپنے پیٹ کے ساتھ کافی خوبصورت دیکھائی دے رہی ہیں جبکہ ان کے کرکٹر شوہر عقب میں مسکراتے دیکھائی دے رہے ہیں

 

جیسے ہی مذکورہ جوڑے نے یہ خبر چھوڑی ویراٹ اور انوشکاکے مداح اپنے نیک تمنائیں اور مبارکباد کے پیغام کمنٹ سیکشن میں چھوڑنا شروع کردیا جس سے اندازہ لگایاجاسکتا ہے کہ وہ کس قدر جذباتی ہیں۔

انٹرنٹ صارفین کے علاوہ بالی ووڈ کے مشہور ہستیاں عالیہ بھٹ‘ کبرا سیٹھ‘ تپسی پنو‘ راکول پریت سنگھ نے بھی انوشکاکے پوسٹ پر مبارکباد کے پیغام ارسال کئے ہیں۔

کوہلی او رانوشکانے 11ڈسمبر2017کو شادی کی تھی‘ شادی کی تقریب اٹلی میں ہوئی تھی جس میں فیملی اور قریبی لوگ شامل ہوئے تھے۔

پیشہ وار شعبہ میں فی الحال ویراٹ کوہلی یو اے ای میں تاکہ 2020ائی پی ایل میں شرکت کرسکیں وہیں انوشکا 2018میں آخری مرتبہ زیرو میں دیکھی گئی تھی‘

اس کے بعد سے انہوں نے اپنی کوئی نئی فلم کااعلان نہیں کیاہے‘

بڑا قیاس یہ لگایاجارہا ہے کہ مذکورہ اداکارہ اپنے گھریلو امور میں مصروف ہوگئی ہے