ویراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کے گھر بیٹی نے لیا جنم

,

   

ویراٹ کوہلی اور انوشکاشرما نے اگست2020میں حاملہ ہونے کااعلان کیاتھا
ممبئی۔ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی اور اداکارہ انوشکاشرما اب ایک بیٹی کے والدین بن گئے ہیں کیونکہ ممبئی کے برچ کینڈی اسپتال میں پیر کی دوپہر ایک معصوم بیٹی نے ان کے گھر جنم لیاہے۔

بتایاجارہا ہے کہ انوشکاشرما پیر کی اولین ساعتوں میں اسپتال پہنچ گئیں تھیں۔ویراٹ کوہلی اور انوشکاشرما نے اگست2020میں حاملہ ہونے کااعلان کیاتھا۔ویراٹ کوہلی نے اپنے والد بنے کی خبر بڑے فخر کے ساتھ ٹوئٹر پر شیئر کی۔

ویراٹ نے لکھا کہ”آج دوپہر ہمارے گھر بیٹی کے جنم لینے کی خبر بڑی مسرت کے ساتھ ہم شیئر کررہے ہیں۔ آپ تمام کی محبت‘ دعائیں اور نیک تمناؤں کے لئے ہم شکر گذار ہیں۔ انوشکااو ربیٹی دونوں صحت مند ہیں۔

ہمارے زندگی کے اس نئے باب کی شروعات پر ہم کافی پر مسرت ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ آپ ہماری رازداری کا ایسے وقت میں احترام کریں گے۔ لو‘ ویراٹ“

بچے کے طور پر کرونا وائرس کے قرنطین وقت کے دوران شکم میں مادر میں وہ ائی ہے اس لئے نومولود کو کرونیئل بی بے کہاجائے گا۔اگست2020میں انوشکاشرما اور ویراٹ کوہلی نے جنوری 2021کے پہلے بچہ کی آمد متوقع ہونے کااعلان کیاتھا۔

اس جوڑے نے بالترتیب اپنے سوشیل میڈیااکاونٹس پر تصویر شیئر کی تھی جس میں انوشکاشرما سیاہ رنگ کے لباس زیب تن کئے ہوئے تھیں اور جبکہ ویراٹ ان کے عقب میں کھڑے ہوئے تھے۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا تھاکہ”اور پھر ہم تین ہوجائیں گے۔ آمدجنوری2020۔“