ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے ہرایا

   

پروویڈنس،12جولائی (یو این آئی) الزاری جوزف (چار وکٹ) کے بعد کے سی کارٹی (95)اور کپتان شائی ہوپ (ناٹ آؤٹ87) رنوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت ویسٹ انڈیز نے پہلے ایک روزہ مقابلے میں نیوزی لینڈ کو سات گیندیں باقی رہتے سات وکٹوں سے شکست دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز نے پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 سے برتری حاصل کر لی ہے ۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈنے 49.5اووروںمیں 265رنز بنائے۔