ویسٹ انڈیز کوشکست،بنگلہ دیش نے سہ رخی سیریز جیت لی

   

ڈبلن ۔18مئی (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش نے فائنل میچ میں دکورتھ لوئیس نظام کے تحت ویسٹ انڈیزکو5 وکٹوں سے شکست دے کر سہ رخی سیریز جیت لی۔ڈبلن میں کھیلے گئے فائنل میچ میں بنگلہ دیش نے ٹا س جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 24 اوورزمیں ایک وکٹ پر152رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہوگئی۔ شائی ہوپ نے 74رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ایمبرس69 او ڈیرن براوو 3رنزبناکر ناٹ آؤٹ رہے۔4گھنٹے بعدکھیل شروع ہونے پر بنگلہ دیش کو24 اوورزمیں 210 رنزبنانے کا ہدف ملا ۔ بنگلہ دیش نے 22.5 اوورزمیں5 وکٹیںگنواکر213 رنزبناکر سیریزکی ٹرافی پر قبضہ کرلیا۔سومیاسرکار نے 66 رنز بنائے جبکہ 27گیندوں پر 5چھکوں اور 2چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 52رنز بناکر ٹیم کو میچ جتوانے والے مصدق حسین پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ واضح رہے کہ سہ رخی سیریز کی میزبانی آئرلینڈ نے کی تاہم وہ کوئی میچ نہیں جیت سکا۔