کرائسٹ چرچ ۔ویسٹ انڈیز اسکواڈ کی پہلی کورونا وائرس ٹسٹنگ کی رپورٹ منفی آ گئی ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق کرائسٹ چرچ میں ویسٹ انڈیز اسکواڈ، نیوزی لینڈ سیریز سے قبل قرنطینہ میں ہے جبکہقرنطینہ کے دوران اسکواڈ کے تین کورونا وائرس ٹسٹ ہوں گے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق تیسرے دن کے بعد اب چھٹے اور12ویں دنکورونا وائرس ٹسٹ لیا جائے گا۔خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی 20 اوردو ٹسٹ میچز ہوں گے جبکہ سیریزکا پہلا ٹوئنٹی20 میچ 27 نومبرکو کھیلا جائے گا۔