ویسٹ انڈیز ۔افریقہ میچ میں چھکوںکا نیا ریکارڈ

   

سنچورین۔ ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گئے ٹی 20 انٹرنیشنل کے میچ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ بن گیا۔ سنچورین میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقی ٹیم نے مجموعی طور پر35 چھکے لگائے۔اس سے قبل 2022ء میں بلغاریہ اور سربیا کے میچ میں 33 چھکے لگے تھے۔اسی میچ میں ویسٹ انڈیز نے 22 چھکے لگا کر ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ بھی برابرکردیا۔کالی آندھی نے اس موقع پر افغانستان کے22 چھکوں کا ریکارڈ برابر کیا۔ میچ کی ایک اور خاص بات یہ رہی کہ اس میں مجموعی طور پر ریکارڈ 394 رنز چوکوں اور چھکوں کی مدد سے اسکور کیے گئے۔اس سے قبل ایک میچ میں باونڈریز سے سب سے زیادہ 344 رنز بنائے گئے تھے۔