ویملواڑہ میں اسکولی بچوںکی ہلاکت پر اتم کمار ریڈی کا اظہارِ افسوس

   

حیدرآباد ۔ 28 ۔ اگست (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی نے ویملواڑہ میں اسکولی بس الٹ جانے سے تین بچوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ۔ اتم کمار ریڈی نے اپنے بیان میں کہا کہ ویملواڑہ آرٹی سی بس ڈپو کے قریب اسکولی ویان الٹ گئی جس کے نتیجہ مںے تین طلبہ برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔ انہوں نے زخمی طلبہ کے علاج کے لئے بہتر سہولتوں کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے عہدیداروں سے خواہش کی کہ طلبہ کی ہر طرح سے مدد کریں۔ اتم کمار ریڈی نے مقامی کانگریس قائدین کو ہدایت دی کہ وہ ہاسپٹل کا دورہ کرتے ہوئے طبی امداد کی نگرانی کرے اور متاثرین مدد کریں۔ صدر پردیش کانگریس نے مہلوک طلبہ کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔