حیدرآباد ۔ 18 اپریل (راست) ویمنس یونیورسٹی کوٹھی میں ڈگری کورسیس تعلیمی سال برائے 2026-27ء کیلئے داخلہ شیڈول بی اے، بی کام، بی ایس سی میں داخلہ کے خواہشمند طالبات کو اطلاع دی جاتی ہے کہ آن لائن (Dost 2026) ویب سائٹ کے ذریعہ فارم داخل کرنے کا پہلا مرحلہ کا رجسٹریشن 15 اپریل سے 7 مئی 2026ء تک جاری رہے گا جس کی 200 روپئے رجسٹریشن فیس ادا کرکے رجسٹریشن کروانا ہوگا جو طالبات انٹرمیڈیٹ کامیاب یا ٹاس سے بھی کامیاب ہوں داخلہ کے اہل ہیں۔ اردو میڈیم یا انگلش میڈیم سے کامیابی حاصل کئے ہوں۔ بی اے میں اختیاری مضمون فارسی اور سیکنڈ لینگویج فارسی انتخاب کریں گے۔ شعبہ فارسی کی جانب سے داخلہ لینے والی طالبات کیلئے فیس میں تعاون کیا جائے گا۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9866437890 یا 8328347770 پر ربط کریں۔