وینزویلا نے امریکہ کے طیارہ ضبط کرنے کو چوری قرار دیدیا

   

کراکس : وینزویلا کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ ہمارا طیارہ امریکی وزیرِ خارجہ کے کہنے پر ڈومینیکن ریپبلک نے امریکہ کے حوالے کیا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق وینزویلا کی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں امریکہ کی جانب سے ڈومینیکن ریپبلک میں وینزویلا کے دوسرے طیارہ کو ضبط کرنے پر سخت غصے اور ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ وینزویلا کی وزارتِ خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ ریپبلک آف وینزویلا پوری دنیا کے سامنے طیارہ کی ڈھٹائی سے ضبطگی کی مذمت کرتی ہے اور اسے چوری قرار دیتی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ سب امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کے حکم پر کیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکہ نے وینزویلا کے صدر کے طیارہ کو ڈومینیکن ری پبلک سے ضبط کر کے امریکی ریاست فلوریڈا پہنچایا تھا۔