ویڈیو۔ اسرائیلی دستے مسجد الاقصاء میں داخل ہوئے‘ مصلیوں کو نشانہ بنایا

,

   

فلسطین ریڈ کریسنٹ ایمرجنسی گروپ نے بتایا ہے کہ جھڑپ میں 67لوگ زخمی ہوئے ہیں
یروشلم۔جمعہ کے روزاسرائیلی دستے مسجد الاقصاء میں داخل ہوگئے اور مصلیوں کا نشانہ بنایا ہے۔ اسٹین گرانائیڈس اور آنسو گیس شل بھی برسائے گئے ہیں۔فلسطین ریڈ کریسنٹ ایمرجنسی گروپ نے بتایا ہے کہ جھڑپ میں 67لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

فلسطینیوں کی جانب سے سوشیل میڈیا پر شیئر ویڈیو میں اسرائیل سکیورٹی دستوں کو مصلیوں پر حملہ کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں جو مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کے لئے پہنچے تھے

https://twitter.com/theIMEU/status/1514805362452430851?s=20&t=8zsJL7gOVWGDEsNZqYfrLQ

درایں اثناء مذکورہ اسرائیلی خارجی منسٹر نے ایک ویڈیو ریلیز کرتے ہوئے دعوی کیاہے کہ یہ درجنوں نقاب پوش افراد حماس سے اور پی اے پرچم تھامے الاقصا مسجد میں صبح کے وقت داخل ہوئے۔

اس کے علاوہ یہ بھی الزام لگایاکہ ہجوم ہاتھوں میں پتھر تھامے اور روکاٹیں کھڑا کرتے ہوئے مغربی گیٹ کی سمت بڑھ رہے تھے۔ وزرات نے مزیدکہاکہ مسلسل پیش آنے والے واقعات کی وجہہ سے میدانوں میں پولیس کو داخل ہونا پڑا اور ہجوم کو منتشر کیاہے