ویڈیو۔ امریکی صدر بائیڈن ائیر فورس اکیڈیمی کی تقریب کے دوران اسٹیج پر گر گئے

,

   

حالیہ جسمانی معائنہ میں بائیڈن کے ڈاکٹر نے صدر کے سخت چال کی اس بات کا تعین کرتے ہوئے جانچ کیا ہے‘ کہ یہ بائیڈن کی ریڑھ کی ہڈی میں ہونے والی تبدیلیوں کا نتیجہ تھا۔


واشنگٹن۔کولوراڈو میں امریکی ائیر فورس اکیڈیمی میں گریجویشن تقریب کے دوران ڈپلومہ دینے کے بعد صدر جو بائیڈن ریت کے تھیلے سے ٹکر انے کے بعد اسٹیج پر گر پڑے‘ لیکن وائٹ ہاوز کا کہنا ہے کہ وہ ”ٹھیک“ ہیں۔

بی بی سی کی خبر کے مطابق ایک تقریب کے دوران بائیڈن جو 80سال کی عمر میں صدعر کے خدمات انجام دینے والے ملک کے سب سے معمر شخص ہیں ایک سے دیڑھ گھنٹے تک 921گریجویٹ کیڈیٹ سے مصافحہ کے لئے کھڑے رہے۔

بائیڈن اس وقت لڑ کھڑا گئی جب وہ وسط اسٹیج پر بھاگ رہے تھے۔وے اپنی سیٹ کی طرف بڑھ رہے تھے اس وقت زمین پر گر گئے۔

سی این این کی رپورٹ ہے کہ صدر اپنے دائیں کولہے پر گرے ہیں۔لوگوں کا ایک گروپ جس میں ائیر افورس اکیڈیمی کے عہدیدار اور دو سیکریٹ سروس ایجنٹس نے بائیڈن کو پکڑ کر اٹھایا۔

اس واقعہ کے فوٹیج میں دکھایاگیا ہے کہ صدر ٹیلی پرموٹر کے سہارا دینے کے لئے استعمال ہونے والے دو ریت کے تھیلے میں سے ایک طرف اشارہ کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ کیونکہ ان کی مدد ائیر فورس کے ایک اہلکار اور ان کی خفیہ سروس کے دو اہلکار کررہے تھے۔

وہ بغیر کسی مدد کے اپنی سیٹ پر واپس چلتے ہوئے اور بعد میں جب حادثے کے فوری بعد تقریب ختم ہوئی تو واپس اپنی موٹر کیڈ میں جاگنگ کرتے ہوئے دیکھے گئے۔

جمعرات کی رات مرین ون سے باہر آنے کے بعد رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے صدر نے مزاحیہ انداز میں کہاکہ ”مجھے سینڈ بیگ مل گیا“۔

وائٹ پاوز کمیونکشن ڈائرکٹر بین لا بولڈ نے ٹوئٹر کے ذریعہ اور دن میں ایک مستقل پریس کانفرنس کے دوران وائٹ ہاوز سکریٹری کیرینا جین پیری نے بھروسہ دلایاکہ بائیڈم”مکمل طور پر بہتر“ ہیں۔

درایں اثناء بائیڈن کے مخالف اور سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے واقعہ پر کہاکہ ”یہ ساری چیزیں پاگل پن ہیں“۔ بی بی سی نے حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ لوا میں ایک مہم تقریب سے میں ٹرمپ کہہ رہے ہیں ”انہیں کچھ نقصان نہیں ہوا ہے۔یہ کوئی حوصلہ افزا نہیں ہے“۔