ویڈیو۔ اے ائی ایم ائی ایم اسدالدین اویسی نے انڈیا سے کنارہ کشی کا اظہار کیا

,

   

اویسی کا کہنا ہے کہ انہوں نے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ سے دوسری پارٹیوں کو ساتھ لے کر تیسرے فرنٹ بنانے کے لئے بھی کہا ہے
حیدرآباد۔ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین (اے ائی ایم ائی ایم) صدر اسدالدین اویسی نے کہاکہ ملک بھر میں ایک ”سیاسی خلاء“ ہے اور اپوزیشن انڈیا بلاک اس ”خلاء کو پُر“ کرنے کااہل نہیں ہے۔

مذکورہ حیدرآباد ایم پی نے یہ بھی کہاکہ 2024لوک سبھا انتخابات سے قبل تشکیل دئے گئے نئے مخالف بی جے پی فرنٹ میں انہیں شامل نہیں کرنے پر وہ قطعی فکر مند نہیں ہیں۔حیدرآباد ایم پی نے اے این ائی کو بتایاکہ ”انڈیااتحاد میں انہیں مدعو نہیں کرنے کی انہیں کوئی پرواہ نہیں ہے۔

بی ایس پی چیف مایاوتی‘ تلنگانہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ اور شمال مشرقی کے علاوہ مہارشٹرا سے بھی متعدد پارٹیوں کو اس اتحاد میں شامل نہیں کیاگیاہے“انہوں نے مزیدکہاکہ ایک ”سیاسی خلاء“ ہے اور انہوں نے چیف منسٹر کے سی آر سے کہا ہے کہ وہ دیگر پارٹیوں کو ساتھ لے کر ایک تیسرا محاذ تشکیل دیں۔

انہوں نے کہاکہ ”ہم نے چیف منسٹر کے سی آر سے کہا ہے کہ وہ ایک تیسرے محاذ کی قیادت کریں اور اس میں متعدد پارٹیوں کو شامل کریں۔ یہاں پر موجود سیاسی خلاء اس وقت دور ہوسکتا ہے جب کے سی آر قیادت کریں گے۔ انڈیااتحاد اس خلاء کو پُر کرنے کا اہل نہیں ہے“

https://x.com/ANI/status/1703284114328367551?s=20

انہوں نے امید کا اظہار کیاکہ مذکورہ حکومت پانچ روزہ پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں جس کی شروعات پیر سے ہونے والے ہے ایک بل لائے گی جو 50فیصد تحفظات کی حد ہے اس کو ختم کیاجائے گا۔

خصوصی اجلاس میں 75سالہ پارلیمانی سفر کی 9ڈسمبر 1949کو پہلی سمویدھان سبھا سے جس کی شروعات ہوئی تھی۔

مختلف اپوزیشن سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے اکٹھا ہوکر ایک اتحاد قائم کیاہے تاکہ بی جے پی کے زیرقیادت نیشنل ڈیموکرٹیک الائنس کا 2024انتخابات میں مقابلہ کرسکے وہیں وزیراعظم نریندر مودی ملک کے سب سے اونچی ائینی عہدے پر تیسرے معیاد کے لئے واپسی چاہارہے ہیں۔