ویڈیو۔ بیٹے کے ہاتھ سے مارکھانے کے بعد معمر عورت کی موت

,

   

نئی دہلی۔دہلی کے بندا پور علاقے میں پارکنگ تنازعہ کو لے کر ہوئی بحث خراب صورتحال اختیار کرنے کے بعد اپنے ہی بیٹے کے ہاتھ سے مار کھانے کے بعد ایک 76سالہ معمرعورت کی موت کا واقعہ پیش آیاہے۔

متوفی کی شناخت اوتار کور کی حیثیت سے ہوئی ہے۔ دوارکا کے بندا پور میں پارکنگ کے کچھ مسلئے کولے کربلڈنگ کے کچھ کرایہ داروں کے درمیان پیر کے روز جب بحث تکرار ہوئی اس وقت یہ واقعہ پیش آیاہے۔

بعدمیں ایک عورت نے پولیس کو کال کرکے بتایاکہ گاڑیوں کی پارکنگ کو لے کر عمارت کے مالک کے ساتھ کچھ گرما گرم بحث ہوئی ہے مگر بعد میں اس کو یہ کہتے ہوئے حل کرلیاگیا ہے کہ وہ اس مسلئے کی پیروی نہیں کرنا چاہتی ہیں

https://twitter.com/PunYaab/status/1371903917815042048?s=20

بعد میں ویڈیو فوٹیج سے اس بات کا انکشاف ہوا کہ واقعہ کے بعد اوتار کور نامی معمر عورت‘ اس کے بیٹے رانبیر اور اس کی بیوی کے درمیان میں گرما گرم بحث ہوئی ہے۔

ڈی سی پی دوار کاسنتوش کمار مینا نے کہاکہ ”بحث کے دوران رانبیر نے اپنی والدہ کے چہرے پر تھپڑ رسید کیا جس کی وجہہ سے وہ زمین پر گرگئی۔ جب انہیں اسپتال لے جایاگیاتو ڈاکٹرس نے مردہ قراردیا۔

اس جرم کا ارتکاب کرنے والے خلاف قانونی کاروائی کی پہل کی گئی ہے“۔