ویڈیو۔ روس کی نیوکلیئر مشق‘ بلاسٹگ میزائیلوں کا داغنا

,

   

چونکہ روس میں جوہری مشقوں کی پوتن قریب سے نگرانی کرتے ہیں‘ وزیردفاع سرگئی شوئیگونے اطلاع دی کہ اس مشق کا مقصد ملک پر جوہری حملے کے بدلے میں روس کی طرف سے بڑی پیمانے پر جوہری حملے کی نقل کرنا تھا۔


ماسکو۔ روسی صدر ولاد میر پوتن نے چہارشنبہ کے روز ملک میں کی جانب والی مشق بشمول بلاسٹگ میزائیل او رکروز میزائیل داغنے کے عمل کی قریب سے نگرانی کی ہے تاکہ یوکرین سے تنازعہ پر مغرب کی جانب برھتی کشیدگی کے دوران اپنی طاقت کا ایک مظاہرہ تھا۔

چونکہ روس میں جوہری مشقوں کی پوتن قریب سے نگرانی کرتے ہیں‘ وزیردفاع سرگئی شوئیگونے اطلاع دی کہ اس مشق کا مقصد ملک پر جوہری حملے کے بدلے میں روس کی طرف سے بڑی پیمانے پر جوہری حملے کی نقل کرنا تھا۔

یہ تدبیریں روس کی سرزمین پر حملوں کو روکنے کے لئے ملک کے جوہری ہتھیاروں کے واضح حوالے سے تمام دستیاب ذرائع کے استعمال کرنے کی تیاری کے بارے میں پوتن کے انتباہ کے بعد انجام دی گئی ہیں۔

چہارشنبہ کے روز کی گئی مشق کے دوران یارس کی سرزمین پر مبنی بین البراعظمی میزائیل کا شمالی بیلسٹیک لانچ سائیڈسے تجزیہ کیاگیا۔

بحیرہ بیریٹس میں ایک روسی آبدوز نے مشرقی بعید کے مچٹکا جزیرہ پر کرا فائرینگ رینج میں سینوا ائی سی بی ایم لانچ کیاہے۔

مشق کے حصہ کے طو رپر ٹی یو 95اسٹرٹیجیک بمبار نے بھی کروزمیزائیل مشقی اہداف پر لانچ کیاہے۔

مذکورہ کریملین نے ایک بیان میں کہاکہ مشق کے لئے مقرر کردہ تمام امور مکمل کئے گئے ہیں اورتجربہ کئے گئے تمام میزائل اپنے اہداف پر پہنچے ہیں۔

روس کی جانب سے زمینی‘ فضائی او ربحری اس طرح کی مشقیں ملک کی جوہری طاقت کے مظاہرے کے لئے سالانہ طور پر ہوتے ہیں۔

اس سے قبل یوکرین میں فوج بھیجنے سے قبل بھی پوتن نے اس طرح کی مشق انجام دی تھی

بائیڈن انتظامیہ نے کہاکہ روس نے اپنی معمول کی مشق اور اپنے جوہری صلاحیتوں کی جانچ کے مقصد سے مشق کی جانکاری دی تھی۔

پینٹگان اور امریکہ محکمہ خارجہ نے کہاکہ روس نے امریکہ اور روس کے درمیان میں ہونے والے ہتھیاروں کے کنٹرول کے آخری معاہدے کی تعمیل کرتے ہوئے امریکہ کو اپنی مشق کے متعلق مطلع کیاہے۔

یوکرین کے ڈپٹی ڈیفنس منسٹر مارکین اوکیاپیا نے الزام لگایاہے کہ کریملین یوکرین میں اپنی فوجی ناکامی کے بعد کیمیائی ہتھیاروں کااستعمال کرسکتا ہے۔