ویڈیو۔ مہارشٹر امیں وزیراعظم مودی کے پوسٹر پرپتھراؤ کرتاہوا ایک شخص

,

   

ایک شخص جس کی عمر 30سال کی ہوگی‘ سفیدشرٹ اورجینس پہنا ہوا ہے وزیراعظم مودی کی تصویر پر مشتمل ایک پوسٹر پر ایک بس اسٹاپ پر اپنے بائیک پارک کرنے کے بعد مسلسل پتھراؤ کرتاہوا دیکھائی دے رہے


مہارشٹرا میں ایک شخص بتایاجارہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی تصویر پر مشتمل ایک پوسٹر پر متعدد مرتبہ پتھر پھینکتا دیکھائی دے رہا ہے‘ ا س واقعہ کا ویڈیو27ڈسمبر کے روز سوشیل میڈیا پر نمودار ہوا ہے۔

ایک شخص جس کی عمر 30سال کی ہوگی‘ سفیدشرٹ اورجینس پہنا ہوا ہے وزیراعظم مودی کی تصویر پر مشتمل ایک پوسٹر پر ایک بس اسٹاپ پر اپنے بائیک پارک کرنے کے بعد مسلسل پتھراؤ کرتاہوا دیکھائی دے رہے۔

مذکورہ پوسٹر بی جے پی کی زیرقیادت مرکزی حکومت کے پروگرام ویکسٹ بھارت پر مشتمل ہے جس میں نریند ر مودی کے ساتھ بی جے پی کے دیگر قائدین کی تصویریں بھی شامل ہیں

کانگریس پارٹی کے ایک لیڈر نے یہ ویڈیوایکس پر شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کانشانہ بنایا جو ویڈیو مہارشٹرا میں ناگپور کے چندرامنی نگر کا ہے۔

مذکورہ شخص مسلسل ایک پتھر اٹھاکر وزیراعظم نریندر مودی کی پوسٹر میں تصویر کو نشانہ بنارہا ہے۔

گجرا ت کانگریس کے چیرمن ہتیندر پیتا دھیانے کہاکہ ”ناگپور میں نریندرمودی کے تئیں کتنی نفرت ہے!!“۔

اس شخص کو دیکھنے کے لئے لوگ جمع ہوگئے جس کی وجہہ سے ٹریفک بھی جام ہوگیا وہیں ان میں سے کچھ نے واقعہ کو ریکارڈ کرتے ہوئے بھی دیکھائی دے رہے ہیں۔