ویڈیو۔ ہماچل پردیش میں ہندوتوا غنڈوں نے مزار کی بے حرمتی کی

,

   

ہماچل پردیش میں ہندوتوا غنڈوں کو”غیر قانونی“ قراردیتے ہوئے ایک مزار کومنہدم کردیا۔دو دن قبل یہ واقعہ پیش آیاتھا مگر اسی واقعہ پر مشتمل ویڈیواب سوشیل میڈیاپر وائرل ہورہا ہے


ہندوتوا تنظیم ہندو جاگرن منچ کی جانب سے ایک مزار منہدم کرنے کے دوران عقب سے ہندو دیو ی دیوتاؤں کی سائش میں ایک گیت سنائی دے رہا ہے۔

درحقیقت اس ویڈیوکوایک اور ہندو شر پسند ہریش رام کلی نے شیئر کیاہے جو بتایاجارہا ہے کہ ہریانہ میں مختلف مزاروں کومسمار کیاہے۔

رام کلی نے ”لینڈجہاد“ کاالزام لگایاہے اور کہا رہا ہے کہ وہ اسکوبرداشت نہیں کرے گا اور کھلے عام ”غیرقانونی“ مزاروں کو مسمار کرنے کی دھمکی دے رہا ہے وہیں ہماچل پردیش میں ”اسلامک جہاد“ کے خلاف ہندوتو ا شرپسندوں کی ”مہم“ کی ستائش کررہا ہے۔

اس نے سوشیل میڈیانٹ ورکنگ سائیڈ فیس بک پر یہ ویڈیو شیئر کیا اور ساتھ میں کیپشن لکھا کہ”دیو بھومی میں لینڈ جہاد ہر گز برداشت نہیں کیاجائے گا۔

ہر غیرقانونی پیر مزار کایہ انجام ہوگا۔ اسلامک جہاد کے خلاف ہماچل میں ہندو ہیرو اپنی مہم کو جاری رکھیں گے“