ویکسن کی مفت فراہمی پر کجریوال کی تنقید

   

نئی دہلی: بی جے پی کے بہار اسمبلی الیکشن کیلئے سنکلپ پتر میں ریاست کے عوام کو کورونا ویکسن مفت مہیا کرانے کے وعدے پر دہلی کے وزیراعلی اروند کجریوال نے ہفتے کو بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اس پر سبھی کا حق ہے اور یہ پورے ملک میں فری ملنی چاہئے ۔شمال مشرقی دہلی میں سیلم پور فلائی اوور کا افتتاح کرنے کے بعد کجریوال نے کہاکہ کورونا ویکسن بہار میں ہی کیوں، پورے ملک کو مفت میں مہیا ہونی چاہئے۔