ویکسین سرٹیفکیٹ 96 ملکوں میں قبول

,

   

نئی دہلی : دنیا بھر میں مجموعی طور پر 96 ملکوں نے ہندوستان کے کوویڈ ٹیکہ اندازی اسناد کو باہمی طور پر تسلیم کرنے سے اتفاق کرلیا ہے۔ چنانچہ ہندوستان بھی اُن ملکوں کے سرٹیفکیٹ قبول کرے گا۔ اِن ملکوں میں آمد و رفت کرنے والوں کو بعض رعایتیں فراہم کی جائیں گی۔ مرکزی وزیر صحت منسکھ منداویا نے آج کہاکہ ہندوستان کے ویکسین اور ٹیکہ اندازی عمل کو دنیا بھر میں تسلیم کیا جارہا ہے اور اس کی مطابقت میں 96 ملکوں نے ہندوستان کے ویکسینیشن سرٹیفکٹ کو باہمی طور پر قبول کرنے سے اتفاق کرلیا ہے۔ کووی شیلڈ اور ڈبلیو ایچ او کے منظورہ دیگر ویکسین لینے والے مسافرین کے ویکسین سرٹیفکیٹ اِن تمام 96 ملکوں میں قبول کئے جائیں گے۔