نئی دہلی 25 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کی ایک عدالت نے آج چیف منسٹر مدھیہ پردیش کمل ناتھ کی عدالتی تحویل کی معیاد میں 2 نومبر تک توسیع کردی ہے ۔ راتول پوری وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر اسکام کے ملزم ہیں۔ خصوصی جج اروند کمار نے پوری کو ای ڈی کی درخواست پر تحویل میں دیدیا ۔ ای ڈی نے راتول پوری کو 4 ستمبر کو گرفتار کیا تھا اور وہ عدالتی تحویل میں ہیں۔