ّّ اردوصحافت آج بھی ایک مشن کادرجہ رکھتی ہے :معصوم مرادآبادی

   

لکھنؤ: اردو صحافت ایک بڑے مشن اور مقصد کے تحت وجود میں آئی تھی۔اسی لیے آج دوسوسال بعد بھی اس میں مقصدیت اور جرات اظہار پائی جاتی ہے ۔ اردو اخبارات ملک وقوم کیلئے جوابدہی کا صادق جذبہ رکھتے ہیں۔انھوں نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ اپنے مشن سے دستبردار نہیں ہوں گے ۔ ان خیالات کا اظہار آج یہاں بین الاقوامی اردو کانفرنس کے دوران سینئر صحافی، ادیب اور محقق معصوم مرادآبادی ن ‘اردو صحافت کے دوسوبرس کے عنوان سے اپنے خطبہ میں کیا۔ مولانا آزاد انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام کیفی اعظمی اکیڈمی، لکھنؤ میں منعقدہ کانفرنس کے دوسرے اجلاس میں معصوم مرادآبادی نے کہا کہ اس ملک کی جدوجہد آزادی میں اردو صحافیوں نے جو قربانیاں دی ہیں وہ سنہری حرفوں میں لکھے جانے کے قابل ہیں۔