ٹائروں کو جلایاگیا‘ بی جے پی ورکرس کو قابو پانے کے لئے پولیس نے کیاپانی کے فواروں کااستعمال

,

   

کلکتہ۔ پولیس کے بموجب جمعرات کے روز ریاستی سکریٹریٹ نابانا کی طرف بڑھنے کے مقصد سے پولیس بریکٹس ہٹانے کی کوشش کرنے والے بھگوا پارٹی کارکنوں اور مغربی بنگال میں تصادم کاواقعہ پیش آیاہے۔

YouTube video

ریاست میں ”ابتر“ نظم ونسق کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کلکتہ سے ہواڑپ تک ہزاروں بی جے پی ورکرس نے ممتاکی مارچ شروع کیاتھا

ضلع ہواڑہ کے سنترہ گاچی میں بی جے پی ورکرس پر پولیس جوانوں کی جانب سے لاٹھی چارج‘ آنسو گیس اور پانی کے فواروں کا استعمال کیا گیا‘

جس میں بی جے پی کے ریاستی نائب صدر راجو بنرجی اور ایم پی جیوتر موئی سنگھ مہاتو زخمی ہوگئے ہیں

YouTube video

کلکتہ کے ہسٹنگ علاقے میں بھی پولیس نے لاٹھی چارج کیاہے۔

بی جے پی ذرائع کا کہنا ہے کہ چار بڑی ریالیاں جس میں کلکتہ اور ہواڑہ سے بالترتیب دو دو ریلیاں ضلع ہواڑہ کے شبیر پور میں نابانا کی طرف بڑھیں۔

برسراقتدار ترنمول کانگریس حکومت نے ریاست میں چہارشنبہ وبائی ایکٹ کا حوالہ دیتے ہوئے پروگرام کو اجازت دینے سے انکار کردیاتھا

او رکہاکہ جمہوری ریالی”اجازت کے زمرے“ میں آنے والوں کو 100شامل ہونے والوں کے ساتھ منظوری دی جائے گی۔

اس کے علاوہ ریاستی حکومت نے ”صفائی“ کے لئے 8اکٹوبر سے دو دنوں کے لئے نابانا کوبند رکھنے کا بھی اعلان کیاتھا۔

تصادم کے فوری بعد ٹوئٹر پر بی جے پی سی دیش بچاؤ ہیش ٹیگ سرفہرست ٹرینڈ کررہا تھا۔ سوشیل میڈیاپر بی جے پی ورکرس کے پولیس جوانوں پر پتھر برسانے اور پولیس لاٹھی چارج‘

پانی کے فواروں کے استعمال پرمشتمل ویڈیوز سوشیل میڈیاپر تیزی کے ساتھ گشت کرنے لگے