ٹائیگر شراف نے ٹائیگر سلمان خان کی جگہ لے لی

   

ممبئی ۔ بڑے میاں چھوٹے میاں کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار اور ٹائیگر شراف کی آنے والی فلم بڑے میاں چھوٹے میاں کیلئے مداحوں کا جوش عروج پر ہے۔ اس فلم میں بالی ووڈ کے دو بڑے ایکشن ہیرو ایک ساتھ آکر ناظرین کو محظوظ کررہے ہیں۔ فلم ساز جلد ہی اس فلم کو سلور اسکرین پر لے جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ میکرز نے اکشے کمار اور ٹائیگر شراف کا پہلا آفیشل پوسٹر جاری کرکے شاندار اعلان کیا۔ منظر عام پر آنے والے پوسٹر میں اکشے کمار اور ٹائیگر شراف ہاتھوں میں مشین گن پکڑے ایکشن موڈ میں نظر آئے۔ یہ فلم ٹائیگر زندہ ہے کے شہرت یافتہ ڈائریکٹر علی عباس ظفر بنا رہے ہیں۔ تاہم اس فلم کا شاندار پوسٹر سلمان خان کے مداحوں کو حیران کر دینے والا ہے۔ فلم کا تازہ ترین پوسٹر جاری کرکے میکرز نے تفریحی خبروں کی دنیا اور سلمان خان کے فین کلب میں ہلچل مچا دی ہے۔ پروڈیوسر ہدایت کار نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس فلم کو سال 2024 کی عید کے موقع پر ریلیز کرنے جا رہے ہیں۔ یہ جان کر سلمان خان کے مداح حیران ہیں۔ دراصل سلمان خان کے لیے ہر سال عید کا موقع نئی فلم کی ریلیز کیلئے طے ہوتا ہے۔ سوپر اسٹار سلمان خان ہر سال عید کے موقع پر اپنی فلم کے ساتھ ناظرین تک پہنچتے ہیں لیکن اس سال سلمان خان نے عید کے موقع پر اپنی کسی فلم کا اعلان نہیں کیا۔