ٹائیگر 3 کے تعلق سے آپ نے ایک فیصد بھی نہیں دیکھا

   

ممبئی: فلمساز منیش شرما جو اپنی آنے والی سلمان خان اور کٹرینہ کیف اسٹاررفلم ٹائیگر3 کی ریلیز کی تیاری کر رہے ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ ناظرین نے اس میں سے ایک فیصد بھی نہیں دیکھا جو فلم میں ان کے لئے موجود ہے۔ ٹائیگر3 کا ٹیزر اور ٹریلر اس تہوار کے موسم میں تھیٹرز میں جاری کیا گیا ہے۔ اس فلم میں سلمان اور کٹرینہ سوپر جاسوس ٹائیگر اور زویا کے اپنے مشہور کرداروں کو دوبارہ پیش کر رہے ہیں۔ فلم کے ٹیزر اور ٹریلرکے بارے میں بات کرتے ہوئے، منیش نے کہا ہم نے ٹائیگر 3 کا ٹیزر اور ٹریلر یہ دکھانے کے لیے بنایا تھا کہ ٹائیگر کی کہانی کس طرح آگے بڑھتی ہے لیکن آپ نے ہمارے پاس جو کچھ ہے اس کا ایک فیصد بھی نہیں دیکھا۔ بڑی اسکرین کے لیے بہترین کہانی کو محفوظ کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید انکشاف کیا فلم کا تقریباً 50-60 فیصد بڑے پیمانے پر ایکشن سیکوئنس ہیں اور ہم آپ کو صرف ایک چھوٹی سی جھالک دکھائی ہے جس کی آپ توقع کر سکتے ہیں۔ ہم وہ حیرت اور جوش و خروش چاہتے ہیں جب آپ کوئی ایسی چیز دیکھ رہے ہوں جس کی آپ کو توقع بھی نہ ہو! جب آپ کے پاس ٹائیگر3 جیسی فلم ہے، تو یہ ضروری ہے کہ آپ پیچھے نہ ہٹیں اور توقعات کو آگے بڑھاتے رہیں۔ڈائریکٹر نے بتایا کہ ‘ٹائیگر 3’ ایک بڑی اسکرین کا دھماکہ ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ لوگ اس میں آئیں اور پوری طرح سے لطف اندوز ہوں۔