ٹاملناڈو میں اومی کرون کیسس میں تیزی سے اضافہ کا امکان

   

مشہور سائنس دان سومیا سوامی ناتھن اورڈبلیو ایچ او سائنسدانوں کا انتباہ
چینائی : مشہور سائنس دان سومیا سوامی ناتھن سمیت عالمی ادارہ صحت کے ماہرین نے تمل ناڈو کے محکمہ صحت کو اومیکرون کے معاملوں میں اچانک اضافہ کے امکان کا انتباہ دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق آئندہ تہواروں کے دوران ٹیکوں کی کم تعداد اور کورونا پروٹوکول پر عمل نہیں کرنے کے بعد اومی کرون کے معاملوں میں اضافہ کے امکان کا انتباہ دیا ہے۔سوامی ناتھن نے جمعہ کے روز وزیر اعلیٰ، وزیر صحت اور محکمہ صحت کے عہدیداران کے ساتھ جائزہ میٹنگ میں کہا کہ اومی کرون ویرینٹ صحت سے متعلق خدمات فراہم کرنے کی تیاری کرنے کیلئے وقت نہیں دیتا ہے۔ریاست کے محکمہ صحت کے عہدیداران کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے چیف سائنسدان نے انتباہ دیا ہے کہ اومی کرون ویرینٹ میں منتقلی کی شرح زیادہ ہے اور یہ اینٹی باڈی اور قوت مدافعت سے بچ جاتا ہے۔ ماہرین نے حکومت کو اور زیادہ بستر، آکسیجن سلینڈر، ادویات اور ٹیسٹ کٹ کے ساتھ تیار رہنے کیلئے آگاہ کیا ہے۔ریاست کے صحت سکریٹری جے رادھاکرشنن نے لوگوں سے کرسمس، نئے سال اور پونگل کو محتاط انداز میں منانے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو مذہبی مقامات پر جسمانی طور پر نہ جا کر آن لائن ’درشن‘ اور ورچوئل جشن منانے کی کوشش کرنا چاہئے۔ غلط اطلاع کو روکنے کے لئے محکمہ تعلیم مواد اور میڈیا بریف جاری کرے گا۔تاہم، ریاستی حکومت کوئی نئی پابندی عائد نہیں کرے گی اور موجودہ شرائط 31 دسمبر تک جاری رہیں گی۔ دریں، اثنا، وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے ایک سرکاری بیان میں لوگوں سے ریاست بھر میں کیمپوں کے ذریعے ٹیکہ کاری سہولات کا استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔